Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Hadees Nabvi S.A.W

 آپ ﷺ نے فرمایا:


"بندے اور کفر کے درمیان صرف نماز چھورنے کا فرق ہے۔"
نسائی 465 (مسلم 246، ترمذی 2620، مسند احمد 1088)
”کفر اور ایمان کے درمیان فرق کرنے والی چیز نماز کا ترک کرنا ہے.“
(ترمذی 2618) "بندہ اور کفر کے درمیان حد فاصل نماز کا چھوڑنا ہے" ابن ماجہ 1078
(ابوداؤد 4678)


رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
اس شخص نے ایمان کا مزہ چکھ لیا جو اللّٰه کے رب، اسلام کو دین اور محمدﷺ کے رسول ہونے پر (دل سے) راضی ہو گیا.
صحیح مسلم 151
(جامع ترمذی 2623، مسند احمد 93)
Hadees Nabvi S.A.W
Hadees Nabvi S.A.W 

وضاحت: یعنی جس نے اللّٰه ہی کی عبادت کی اور اسی سے ہر چیز کا طالب ہوا، اسلام کی راہ کو چھوڑ کر کسی دوسری راہ پر نہیں چلا اور نبی اکرم ﷺ کی لائی ہوئی شریعت اور سنت پر اس نے عمل کیا تو دراصل ایسے شخص کا دل ایمان سے پر ہوگا، اور ایمان اس کے اندر پورے طور پر رچا بسا ہوگا.


رسول اللّٰه ﷺ نے فرمایا:
سب سے افضل اعمال وقت پر نماز پڑھنا، اور والدین سے حسن سلوک کرنا ہیں.
صحیح مسلم 256
(مسند احمد 1053، السلسلة الصحيحة 644
Hadees Nabvi S.A.W
Hadees Nabvi S.A.W 

آپ ﷺ یہ دعا فرمایا کرتے تھے:
اے اللّٰه! میں چار (4) چیزوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں: ایسے علم سے جو نفع بخش نہ ہو، ایسے دل سے جو تجھ سے خوف زدہ نہ ہو، ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو، اور ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو.
ابوداؤد 1548
(ابن ماجہ 3837، 250، نسائی 5469، مسند احمد 5684، 11819)
Hadees Nabvi S.A.W
Hadees Nabvi S.A.W 

آپ ﷺ نے فرمایا:
بیشک دعا ہی عبادت ہے، پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: "وَقَالَ رَبُّكُمُ ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ".. اور تمہارے رب نے کہا: دعا کرو (مجھے پکارو) میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا. [سورة الغافر 40:60]
ماجہ 3828
(ابوداؤد 1479، ترمذی 2969، 3372، مسند احمد 5586)
Hadees Nabvi S.A.W
Hadees Nabvi S.A.W 


Post a Comment

0 Comments